Zehni Pareshani Khobsorti Ki Dushman

ذہنی پریشانی خوبصورتی کی دشمن

ہفتہ جنوری

Zehni Pareshani Khobsorti Ki Dushman
راحیلہ مغل
دنیا میں شاید ہی کوئی انسان ایسا ہو،جسے ذہنی دباؤ کا سامنا نہ ہوتا ہو۔ملازمت ،یوٹیلیٹی بلزیا زندگی کا کوئی نہ کوئی واقعہ آپ کو ذہنی دباؤ میں مبتلا رکھتا ہے،خواتین چونکہ زیادہ حساس ہوتی ہیں اس لئے وہ زیادہ پریشانی محسوس کرتی ہیں لیکن اُن کی یہ پریشانی صحت کے ساتھ ساتھ خوبصورتی کو بھی متاثر کرتی ہے آج اس آرٹیکل میں ہم اس موضوع پر روشنی ڈالیں گے۔

سب سے اہم بات یہ ہے کہ آپ ذہنی دباؤ کو کیسے مینج کرتی ہیں۔عام طور پر ذہنی دباؤ سے دور رہنے کے لئے صحت بخش غذائیں،ورزش اور بھر پور نیند جیسے معمولات پر عمل کیا جاتاہے۔اور اگر ذہنی دباؤ آپ کے بالوں،جلد اور ناخنوں سے ظاہر ہونے لگے تو آپ کبھی دباؤ کا شکار ہونا پسند نہیں کریں گی لیکن کچھ علامات ایسی ہیں ،جو آپ کے ذہنی دباؤ کو ظاہر کر سکتی ہیں۔

(جاری ہے)


آنکھوں کی دیکھ بھال
کل کیا کرنا ہے،اس کی ٹینشن آج سے ہی شروع ہو جاتی ہے اور بعض اوقات کل کے متوقع حالات آج کی نیند اڑادیتے ہیں۔نیند نہ آنے کی وجہ سے آپ کی آنکھوں کے نیچے پانی جمع ہو جاتاہے اور وہ پھولنے لگتی ہیں۔صبح آ پ کی آنکھیں اور زیادہ خرابی ظاہر کر رہی ہوتی ہیں۔اگر آپ کو سیاہ حلقوں سے پاک خوبصورت آنکھیں چاہئیں تو ساری سوچوں کو بالائے طاق رکھ کر موبائل اسکرین اور دیگر الیکٹرونک ڈیوائس بند کرکے بھر پور نیند لینے کی تیاری کریں اور کیفین سے پاک چائے جیسے کہ کیمو مائل ٹی کا ایک کپ پئیں ۔

اس سے آپ کو اچھی نیند آئے گی۔اگر پھر بھی صبح آپ کی آنکھیں سوجی ہوئی ہوں تو ایک ٹھنڈا ٹھار چمچ(جو فریج میں رکھا ہو)الٹا کرکے آنکھوں کے نیچے پھیریں۔اس کے بعد آنکھوں کے نیچے الٹی مثلث بنا کر کنسیلر لگائیں ۔ایسا کرنے سے آپ کے ناک سے چمک شروع ہو کر آپ کی آنکھوں تک بڑھتی چلی جائے گی اور اس سوجن کو چھپالے گی۔
خشک اور کھردری جلد
اگر آپ ذہنی دباؤ کا شکار ہیں تو ہو سکتاہے کہ آپ زائد مقدار میں پانی نہ پی رہی ہوں،خصوصاً موسم سرما میں زیادہ پانی نہ پینے سے ڈی ہائیڈریشن اور آپ کی جلد کاغذ جیسی خشک ہو سکتی ہے۔

اس کے سدباب کے لئے آپ بہت سارا پانی پئیں،کم سے کم آٹھ گلاس اور وہ بھی ہر روز۔جسم میں صحت بخش اینٹی آکسیڈنٹس میں اضافے کے لئے آپ کو گرین ٹی پینے اور ایسی غذائیں کھانے کی ضرورت ہے۔جن میں پانی کی مقدار زیادہ ہو ،جیسے کہ کھیرے ،ٹماٹر ،چقندر ،تربوز یا ہری سبزیاں وغیرہ۔ان کے استعمال کے بعد آپ کی جلد دمکنے لگے گی۔
تاریخ اشاعت: 2020-01-11

Your Thoughts and Comments

Special Women Beauty - Khoobsurti article for women, read "Zehni Pareshani Khobsorti Ki Dushman" and dozens of other articles for women in Urdu to change the way they live life. Read interesting tips & Suggestions in UrduPoint women section.