پی سی بی کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلیے ٹکٹوں کی قیمتیں کم رکھنےکا فیصلہ

لاہور کے موسم کی وجہ سے ٹی ٹونٹی میچز دوپہر2 بجے شروع کرنے کی بھی تجویز

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب بدھ جنوری 15:02

پی سی بی کا بنگلہ دیش کیخلاف ٹی ٹونٹی سیریز کیلیے ٹکٹوں کی قیمتیں کم ..
‏لاہور(اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جنوری 2020ء) پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) نے بنگلہ دیش کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے ٹکٹوں کی ٹکٹیں کم سے کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈ کوارٹر قذافی سٹیڈیم میں ڈیپارٹمنٹل میٹنگز کا آغاز ہوگیا ہے، زرائع کے مطابق پاکستان اور بنگلہ دیش کے مابین ٹی ٹونٹی سیریز کے لیے وقت کی کمی کے باعث فوری طور پر تیاریوں شروع کر دی گئی ہیں، پی سی بی حکام میچز کے اوقات کار اور ٹکٹوں کی قیمتوں کے حوالے سے بھی آج بات چیت کریں گے ۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ تین ٹی ٹونٹی میچز کے ٹکٹوں کی قیمتیں زیادہ نہ رکھنے پر اتفاق ہوا ہے، لاہور کے موسم کو میچز کے اوقات کار طے کرتے وقت سامنے رکھا جائے گا ۔ لاہور کے موسم کی وجہ سے ٹی ٹونٹی میچز دوپہر دو بجے شروع کرنے کی بھی تجویز ہے ۔

(جاری ہے)

پی سی بی نے گراؤنڈ سٹاف کو پچز کی تیاری فوری شروع کرنے کی ہدایت کردی ہے اور ‏موسم کو پیش نظر رکھتے ہوئے بیٹنگ سپورٹنگ وکٹ بنانے کی ہدایات دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ پاکستان اور بنگلا دیش کے درمیان ٹیسٹ اور ایک روزہ میچوں کی سیریز کا شیڈول طے پاگیا ہے۔ شیڈول کے مطابق سیریز میں شامل 3 ٹی ٹوئنٹی، 1 ون ڈے اور 2 ٹیسٹ میچز پاکستان میں ہوں گے، شیڈول کو حتمی شکل پاکستان اور بنگلا دیش کرکٹ بورڈ حکام کی ملاقات میں دی گئی جب کہ آئی سی سی کے چیئرمین ششانک منوہر نے معاملات طے کرنے میں معاون کا کردار ادا کیا ہے۔ نئے شیڈول کے مطابق بنگلا دیش کرکٹ ٹیم 24 سے 27 جنوری تک لاہور میں 3 ٹی ٹونٹی میچز کھیلے گی، مہمان ٹیم 7 سے 11 فروری تک راولپنڈی میں ایک ٹیسٹ میچ کھیلے گی جب کہ پی ایس ایل کے بعد دونوں ٹیموں کا ایک ون ڈے 3 اپریل کو کراچی میں کھیلا جائے گا، دونوں ٹیموں کے مابین دوسرا ٹیسٹ 5 سے 9 اپریل تک کراچی میں ہوگا۔

مزید متعلقہ خبریں پڑھئیے‎ :

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بدھ کو پاکستان پہنچے گی

بنگلہ دیش کرکٹ ٹیم بدھ کو پاکستان پہنچے گی

آئی سی سی ٹی ٹونٹی رینکنگ میں پہلے نمبر پر موجود پاکستان کی ٹیم 24 جنوری بروز جمعہ کو بنگلہ دیش کے خلاف پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں مدمقابل آئے گی۔ تین ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کے تمام میچز قذافی اسٹیڈیم لاہور میں کھیلے جائیں گے۔ ٹی ٹونٹی فارمیٹ میں بنگلہ ... مزید

وقت اشاعت : 15/01/2020 - 15:02:36

Your Thoughts and Comments