رانا ثناء اللہ کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج

لاہور ہائیکورٹ نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا، ضمانت کالعدم قرار دی جائے ۔ اے این ایف نے درخواست دائر کردی

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ جنوری 15:06

رانا ثناء اللہ کی ضمانت سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار۔15 جنوری 2020ء) این اے ایف نے مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثنا ء اللہ کی  ضمانت سپریم کورٹ مین چیلنج کردی ہے، تفصئیل اینٹی نارکوٹکس فورس ( اے این ایف ) نے سپریم کورٹ میں رانا ثناء اللہ کی ضمانت کیخلاف درخواست دائر کر دی ہے۔درخواست میں اینٹی نارکوٹکس فورس( اے این ایف)  نے موقف اختیار کیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے حقائق کا درست طریقے سے جائزہ نہیں لیا گیا ۔

  اے این ایف نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کو کالعدم قرار دینے کا مطابلہ کردیا ہے۔ اے این ایف نے  رہنما مسلم لیگ ن سے بھاری مقدار میں منشیات برآمد کی تھی ۔ 6 ماہ جیل میں رہنے کے بعد لاہور ہائیکورٹ نے ضمانت قبول کی۔ واضح رہے لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس چوہدری مشتاق نے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کی درخواست منظور  کی تھی ۔

(جاری ہے)

عدالت  کے حکم پر رانا ثناء اللہ  نے  10,10 لاکھ روپے کے دو مچلکے جمع کرائے  جس کے  بعد آزادی کا  پروانہ جاری کیا گیا ۔

منشیات کیس کی سماعت کے دوران رانا ثناءاللہ کے وکلاء اور اے این ایف کے پراسیکیوٹر نے دلائل دئیے جس کے بعدعدالت بعد نےمحفوظ فیصلہ سنایا تھا ۔ واضح رہے  اس سے قبل بھی ستمبر کے مہینے میں رانا ثناء اللہ کی رہائی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی گئی تھی۔ جس کے بعد اُن کی اہلیہ نے ہائیکورٹ جانے کااعلان کیا تھا۔ اہلیہ راناء ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ ضمانت منسوخی کے خلاف ہائیکورٹ جاوٴں گی، مجھے اْمید ہے کہ انصاف ملے گا۔

انہوں نے کہا کہ ان غریبوں کی جان چھوٹی جو ناجائز پکڑے ہوئے تھے، ان کی بھی اللہ مدد کرے گا۔ یاد رہے کہ یکم جولائی کو مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناء اللہ کو گرفتار کر لیا گیا تھا۔ترجمان اے این ایف ریاض سومرو نے رانا ثنا ء اللہ کی گاڑی سے منشیات برآمد ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔رانا ثنا اللہ خان کی گاڑی سے منشیات کی بھاری مقدار برآمد ہوئی اور ان کے خلاف نارکوٹکس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا تھا جس کے بعد سے وہ جسمانی ریمانڈ پر جیل میں قید تھے۔ بعد ازاں لاہور ہائیکورٹ نے ثبوت کی عدم فراہمی پر رانا ثناء اللہ کو رہا کردیا تھا۔ تاہم اب اے این ایف کی جانب سے رانا ثناء اللہ کی ضمانت کو سپریم کورٹ میں چیلنج کر دیا گیا ہے۔