تحریک انصا ف نے ہمیشہ فوج کا سہارا لیا

وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے قومی ادارے کا مذاق بنا یا جو انتہائی افسوس ناک ہے ۔ رہنما مسلم لیگ ن احسن اقبال

Salman Javed Bhatti سلمان جاوید بھٹی بدھ جنوری 14:47

تحریک انصا ف نے ہمیشہ فوج کا سہارا لیا
اسلام آباد (اردوپوائنٹ تازہ ترین اخبار-15جنوری2020ء) رہنما مسلم لیگ و سابق وزیر داخلہ احسن اقبال نے کہا ہے کہ تحریک انصا ف نے ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ہمیشہ فوج کا سہارا لیا۔ فیصل واوڈا کے پروگرام کے دوران بوٹ پر میز رکھنے کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر کی اس طرح کی حرکت غیر ذمہ دارانہ ہے۔ تحریک انصا ف نے ناکامیوں کو چھپانے کے لئے ہمیشہ فوج کا سہارا لیا۔

انہوں نے کہا کہ وفاقی وزیر نے قومی ادارے کا مذاق بنا یا ہے۔ فیصل واوڈا کی حرکت انتہائی افسوس ناک ہے۔
اس سے قبل ریٹائرڈ آفیسر راجہ وسیم نے کہا ہے کہ بطور آرمی کے ریٹائرڈ افسر سمجھتا ہوں کہ فیصل ووڈا کی حرکت فوج کو بدنام کرنے اور متنازعہ بنانے کی ایک گھناوٴنی سازش ہے، فیصل ووڈا کیخلاف ایکشن لیا جائے۔

(جاری ہے)

واضح رہے فیصل واوڈا نے میز پر بوٹ رکھ کر نجی چینل کو انٹرویو دیا تھا۔

 ان کا کہنا تھا  ن لیگ بوٹ کو چوم کراور نیچے لیٹ کر اقتدار میں آئی، اس بوٹ میں چمک اس وجہ سے ہے کہ ن لیگ والوں نے اسے ہاتھ سے نہیں بلکہ زبان سے صاف کیا ہے، انھوں نے ہر موقع پر اسے چوما ہے۔  ایک نجی ٹی وی میں میز پر بوٹ رکھ کر گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیربرائے آبی وسائل فیصل واوڈا کا کہنا ہےکہ ن لیگ بوٹ کو چوم کراور نیچے لیٹ کر اقتدار میں آئی، اس بوٹ میں چمک اس وجہ سے ہے کہ ن لیگ والوں نے اسے ہاتھ سے نہیں۔انھوں نے کہا کہ مریم نواز ووٹ کی عزت کے نعرے مارتی پھرتی تھیں، لندن کے ریسٹورنٹ میں سارے بھگوڑے اوراشتہاری ایک ساتھ بیٹھے تھے، مریم نواز کو باہر نہیں جانے دیں گے