صنعتی ضروریات اور مارکیٹ ڈیمانڈ کے پیش نظر فنی تعلیم کے فروغ اور ہنرمند افرادی قوت کے ذریعے معاشی انقلاب برپا کیاجاسکتاہے،صدر فیصل آباد چیمبر

صنعتی ضروریات اور مارکیٹ ڈیمانڈ کے پیش نظر فنی تعلیم کے فروغ اور ہنرمند ..
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) فیصل آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر رانا محمد سکندر اعظم خان نے کہا کہ صنعتی ضروریات اور مارکیٹ ڈیمانڈ کے پیش نظر فنی تعلیم کے فروغ اور ہنرمند افرادی قوت کے ذریعے معاشی انقلاب برپا کیاجاسکتاہے لہٰذا زیادہ سے زیادہ طلباء و طالبات اورخواتین وحضرات کو فنی تعلیم کے حصول کی جانب توجہ مرکوز کرنی چاہیے تاکہ ہنر مند افرادی قوت کی کمی دور کرنے سمیت باعزت روزگار کاحصول بھی یقینی ہو سکے۔

(جاری ہے)

ایک ملاقات کے دوران انہوں نے کہاکہ ضلع فیصل آباد میں ایک ماڈل ادارہ بنانے کیلئے تمام تر وسائل کو بروئے کار لایا جائیگا۔ انہوں نے کہا کہ فنی تعلیم کو فروغ دیکر ہی معاشی انقلاب برپا کیا جاسکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ بچوں کے ساتھ ساتھ بچیاں بھی فنی تعلیم حاصل کررہی ہیں جو کہ خوش آئند بات ہے نیزیہ اسلئے بھی ضروری ہے کہ خواتین ملک کی کل آباد ی کا نصف ہیں ۔انہوں نے حکومت پر زور دیا کہ وہ نہ صرف بجٹ و موجودہ فنی تعلیمی اداروں کی استعداد کار کو بڑھائے بلکہ مزید اداروں کے قیام سے فنی تعلیم کو فروغ دیا جاسکتا ہے۔انہوں نے اس امر پر اطمینان کااظہار کیاکہ حکومت صوبے میں فنی تعلیم کے فروغ کیلئے سرگرم عمل ہے جس کے مثبت نتائج حاصل ہورہے ہیں۔

Your Thoughts and Comments