25 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 فروری کو ہو گی

25 ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 فروری کو ہو گی
فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جنوری2020ء) مرکز قومی بچت کے زیر اہتمام 25ہزار روپے مالیت کے قومی انعامی بانڈز کی قرعہ اندازی 3 فروری بروز پیر کو فیصل آباد میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

(جاری ہے)

سنٹرل ڈائریکٹوریٹ آف نیشنل سیونگز فیصل آباد ریجن کے ترجمان نے اے پی پی کو بتایاکہ اس قرعہ اندازی کا پہلا انعام 5کروڑروپے کا ایک ، دوسرا انعام ایک کروڑ 50لاکھ روپے کے تین ا ور تیسرا انعام 3لاکھ 12ہزار روپے کے 1696 انعامات ہیں ۔

انہوں نے بتایاکہ مذکورہ قرعہ اندازی رواں سال کی چوتھی اور مجموعی طور پر32ویں قرعہ اندازی ہے۔ انہوں نے بتایاکہ شفاف کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کے ذریعے 1700 خوش نصیب افراد کا چنائو کیاجائیگا۔انہوںنے بتایاکہ اس ضمن میں ایک تقریب پیر کی صبح10 بجے سٹیٹ بینک آف پاکستان فیصل آباد میں منعقد ہو گی جس میں مختلف مکاتب فکر کی اہم شخصیات شرکت کریں گی۔

Your Thoughts and Comments